انھوں نے کہاکہ جن حضرات نے آپ کا خطبے سنا یا دیکھا ہے انہیں یہ محسوس ہوگا کہ یہ باتیں آپ کے دل سے نکل رہیں تھیں اور رہبر مسلمین نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ تمام عالم اسلام کے رہبر ہیں جہاں کہیں بھی مظلوم انسان نظر آتا ہے اس پر آپ کی نظر ہوتی ہے اور ان کی مشکلات میں آپ انکے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ،رہبر مسلمین کی اس طرح درد مندانہ اپیل کرنا ہماری ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ کرتا ہے اب اس بات کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے کہ تمام سیلاب زدہ علاقوں میں مزید فعالانہ کام کیا جائے صرف عید ملن اور تصاویر کی حدتک یا میڈیا کوریج کی حدتک نہ ہوہمیں سیلاب زدہ مظلوموں کی مدد کے لئے گھروں سے نکلنا ہوگا اور ہر ستم دیدہ شخص تک پہنچنا ہوگا رہبر مسلمین کی اس بات پر بھی مکمل توجہ کی ضرورت ہے کہ سیلاب کی امداد کی آڑمیں شیطانی قوتیں اس اسلامی ملک میں اپنے پنجے مزید مضبوط کرنے کے درپے ہیں ،وہ دو چار ٹکے کی امداد کے بدلے میں اس ملک اور یہاں کی عوام پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں ،ہمیں عوام کو یہ شعور دینا ہوگا کہ کہیں امداد کی آڑ میں دین دشمن قوتیں اپنے مقاصد کو حاصل نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110